ٹی ٹوینٹی فائنل جیتنے کے بعد روہت شرما نے گرائونڈ میں کس سے فون پر بات کی؟
June, 30 2024
بارباڈوس:(ویب ڈیسک )گذشتہ دنوں جنوبی افریقا کو فائنل میں شکست دے کر ٹی ٹوینٹی چیمپئن بننے والی بھارتی ٹیم جب گرائونڈ میں جیت کاجشن منارہی تھی تو اس دوران کپتان روہت شرما گرائونڈ میں کسی سے فون کال بات پر بات کررہے تھے،آخر انہیں کس نے فون کیا تھا؟
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے بہت سی خبریں سوشل میڈیاپر گردش کرنے لگیں کہ آخر فائنل جیتتے ساتھ ہی روہت شرما کو آخر اتنی ضرور کال کہاں سے اور کس کی آئی کہ اس کے لیے انہو ں نے اپنی ٹیم کو جشن کرتے ہوئے چھوڑا اور ایک سائیڈ پر ہوکر بات کرنے گئے۔
اس حوالے سے بھارتی ٹیم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی کپتان روہت شرما کو فائنل کے فوری بعد بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی اہم کال موصول ہوئی۔
بھارتی وزیر داخلہ کا فون آنے پر روہت شرما نے گراؤنڈ میں جشن چھوڑ کر کال وصول کی۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے روہت شرما کو فون پر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔
واضح رہے بھارت سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دے کر ایک بار پھر ٹی 20 کا عالمی چیمپئن بن گیا۔
بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس طرح بھارت نے دوسری بار ٹی 20 کے عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا، اس سے پہلے بھارتی ٹیم نے 17 سال قبل 2007 میں پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل جیتا تھا۔
سحر و افطار اوقات
15 March 2026, 25th Ramadan
ضرور پڑھیں