’اب اس ٹیم کو کوئی نہیں روک سکتا‘،فائنل سے قبل شعیب اختر کی پیشین گوئی
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2024ء کے فائنل سے قبل ہندوستان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ اب ہندوستان کو کوئی نہیں روک سکتا۔

 

خیال رہے کہ ہندوستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کےدوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دیدی ہے۔
 
 اس میچ میں روہت شرما کی کپتانی اور ان کی شاندار بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا۔
 
 ہندوستان نے 171 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 103 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ہندوستان کا فائنل میں مقابلہ جنوبی افریقہ سے 29 جون کو ہوگا۔
 
شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ ہندوستان نے زبردست کارکردگی دکھائی اور اب وہ ورلڈ کپ جیتنے کے حقدار ہیں۔
 

 
 
 انہوں نے کہا، "ہندوستانی ٹیم کو اب کوئی نہیں روک سکتا! روہت شرما اور سوریہ کمار یادو سمیت تمام کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔"
 
شعیب اختر نے جنوبی افریقی ٹیم کو مشورہ دیا کہ اگر وہ ہندوستان کے خلاف جیتنا چاہتے ہیں تو پہلے بلے بازی کا انتخاب کریں۔
 
 انہوں نے کہا، "اگر جنوبی افریقا پہلے بیٹنگ کرے تو وہ کسی حد تک ہندوستان کے خلاف میچ میں ٹھہر سکتے ہیں، ورنہ نتیجہ سب کو معلوم ہے۔"
 
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی بار ٹی-20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے، جبکہ ہندوستان تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے جا رہا ہے۔ شائقین بے صبری سے فائنل میچ کا انتظار کر رہے ہیں۔