بابراعظم اپنا کیریئر بچانا چاہتے ہیں تو ان کو کیا کرنا ہوگا؟
Image
لاہور: (ویب ڈیسک)ماہر علم نجوم علی زنجانی نے اپنی تحقیقاتی پیشگوئیوں میں بات کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو اپنے کیریئر کو بچانے کے لیے شادی کرنی چاہیے۔
 
ان کے مطابق، بابراعظم  اس سال کے اختتام یا اگلے سال میں شادی کریں گے، اور اس کا ان کے کیریئر کے لیے اہم حصہ ہوگا۔
 
سماء نیوز کے پوڈ کاسٹ کے دوران اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی کیریئر اور شادی کے بارے میں بھی 2028 ءتک کی امکانات پر تجزیہ کیا جا رہا ہے۔
 
علی زنجانی نے عمران خان کے بارے میں بھی اپنے انداز میں کہا کہ وہ اپنے ذاتی معاملات میں اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں، اور ان کی سیاست میں دوری نظر نہیں آتی۔
 
دوسری جانب خبریں ہیں کہ کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے فکسنگ کے الزامات لگانے والوں پر کیس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
 
 کپتان و بلے باز بابر اعظم نے فکسنگ الزامات لگانے والوں پر کیس کرنے کے حوالے سے اپنے وکلاء سے مشاورت کرلی۔ مبشر لقمان نے بابر اعظم پر مہنگے گفٹ کے بدلے میچز کے نتائج بدلنے کا الزام عائد کیا تھا۔
 
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی فکسنگ کے الزامات لگانے والوں کے خلاف متحرک ہوگیا ہے۔
 
پی سی بی ذرائع کے مطابق فکسنگ کا ثبوت سامنے لائیں؟ یا پھر عدالت کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں، کسی کھلاڑی کے منفی سرگرمی میں ملوث ہونے کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔
 
پی سی بی ذرائع کے مطابق آئی سی سی اینٹی کرپشن آفیشلز اور ٹیم کے ساتھ موجود سیکیورٹی مینجر نے سب پر مکمل نظر رکھی۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ ٹورنامنٹ سمیت کھلاڑیوں کو بھی چیک کرتا ہے۔
 
یاد رہے مبشر لقمان نے پاکستان ٹیم کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد کھلاڑیوں پر فکسنگ کے سنگین الزامات عائد کئے تھے۔
 
مبشر لقمان نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ بابر اعظم نے 8 کروڑ روپے کی کار خریدی اور بتایا گیا کہ یہ کار بابر اعظم کو بھائی کی طرف سے دیا جانے والا تحفہ ہے مگر جب معلوم کیا تو پتہ چلا وہ کچھ نہیں کرتے۔
 
سینئر صحافی نے وہاب ، شاہد آفریدی، شاہین آفریدی، انضمام الحق، ثقلین مشتاق، اور مشتاق احمد جیسے بڑے کرکٹرز کے بارے میں بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا۔