اذلان شاہ کپ میں شاندارکارکردگی:ہاکی ٹیم بنی سنونیوزکی مہمان
Image
لاہور: (سنو نیوز) اذلان شاہ کپ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستان ہاکی کی ٹیم بنی سنو نیوز کے پروگرام “شو ٹائم وڈ رمیزراجا” کی مہمان۔
 
سنو نیوز انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا، سی ای او سنو انٹرٹینمنٹ مرزا مسعود بیگ نے ہاکی ٹیم کا استقبال کیا، قومی ہاکی پلئیرز کو شیلڈز اور انعامات سے بھی نوازا گیا۔
 
بلو ورلڈ سٹی کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کی خصوصی طور پر حوصلہ افزائی کی گئی، ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہاکی پلئیرز نے بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
 
بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کوایک ملین انعام دیا گیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدرامیر طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ ایک لمبے عرصے بعد ہم جاگیں ہیں، ہمارے پاس جوان تو تھے لیکن مواقع نہیں تھے۔
 
امیر طارق بگٹی نے مزید کہا کہ میں نے عزم کیا تھا پاکستانی قوم کو ہاکی کی خوشیاں لٹائیں گے،2024 میں قوم کو مزید ہاکی سے متعلق خوشیاں ملیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہالینڈ سے کوچ کو منگوایا اور انکو مکمل آزادی دی، کوچ نے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔
 
امیرطارق بگٹی نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کا ہالینڈ بھیج رہے ہیں تاکہ انکی بھرپور تیاری ہوسکے، عوام کھلاڑیوں میں مزید بہتری کو دیکھیں گے۔
 
سنو نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امیر طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ سنو نیوز کا بہت مشکور ہوں کہ ہمیں یہاں بلایا اور اتنی عزت دی، انہوں نے مزید کہا کہ 13 سال بعد ہمارے کھلاڑیوں نے اذلان شاہ کپ میں بہترین پرفام کیا ہے، امید ہے آگے بھی ایسے ہی پرفارم کریں گے۔
 
رمیز راجا نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے کھیل کی تنزلی پر حیران ہوتا ہوں، سپورٹس بہت مہنگی ہوگئی ہے پیسے نہیں ہونگے تو کھلاڑی کیسے آگے جائیں گے۔
 
رمیزراجا نے مزید کہا کہ محنت اور جزبے سے کھیلنا ہے، آپ نے دل جیتے ہیں امید کی کرن دکھائی ہے یہ بہت بڑی بات ہے، ہاکی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ آپ لوگ محنت کریں سنو نیوز آپکی مدد کرے گا۔
 
رمیزراجا نے مزید ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ خود پر اعتماد رکھیں فزیکل ٹریننگ پر فوکس رکھیں، صرف اور صرف محنت پر فوکس رکھیں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔