نوویک جوکووچ کو اٹالین اوپن سے باہر ہو گئے
Image
روم: (ویب ڈیسک) سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ہار کر باہر ہوگئے۔
 
 26 سالہ چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز نے مینز سنگلزکے دوسرے رائونڈ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ مرتبہ گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے سربین سٹار نوویک جوکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں کو شکست دی ۔
 
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں چلی کے ٹینس کھلاڑی الیجینڈرو ٹیبیلو الواریز نےعمدہ کھیل پیش کیا۔
 
انہوں نے حریف سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6سے اپ سیٹ شکست دی۔
 
انہوں نے نا صرف ان کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ روسی ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف سے ہوگا۔
 
چھ بار کے اٹالین اوپن چیمپئن جوکووچ 2006 کے بعد پہلی بار روم میں کم از کم کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔