وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، مکمل یکجہتی کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف
وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی/ فائل فوٹو
(سنو نیوز) وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں آزمائشی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول مہنگا ہوگا یا نہیں؟ فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا: وزیر پٹرولیم

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا، پاکستان خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے کوشش جاری رکھے گا۔

یاد رہے وزیرِ اعظم اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کے حوالے سے میڈیا میں جاری کی گئیں تصاویر میں فیلڈ مارشل کو افواج پاکستان کے Combat Dress میں دیکھا گیا جو انتہائی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

عمومی طور پر بیرون ملک دوروں کے دوران سپہ سالار Ceremonial لباس زیب تن کرتے ہیں، لیکن اس ملاقات کے دوران سپہ سالار کا Combat Dress میں ہونا پاکستان کی اپنے دیرینہ برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار ہے۔

یہ اس عزم کا اعادہ ہے کہ پاکستان اپنے دیرینہ تعلقات اور دفاعی معاہدے کے تناظر میں سعودی عرب کے دفاع کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔

ضرور پڑھیں