مرحومہ کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ تعزیتی پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق زرتاج گل وزیر کی والدہ طویل عرصے سے علیل تھیں اور آج خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام 5:00 بجے ان کے آبائی علاقے بنوں ڈومیل (بائیخیل) کوٹکا خویداد خان میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں سیاسی شخصیات، اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق وفاقی وزیر داخلہ راجہ نادر خالقِ حقیقی سے جاملے
زرتاج گل وزیر کی والدہ کو ایک نیک سیرت، باوقار اور سادہ مزاج خاتون کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ مرحومہ نے ہمیشہ صبر، شکر اور خدمتِ خلق کی مثال قائم کی۔
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت، پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے بھی زرتاج گل وزیر اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔