زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کشمیر کے شمال مغربی حصے میں واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکے نہ صرف اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں محسوس کیے گئے بلکہ ہنزہ اور اس کے گرد و نواح میں بھی شدت کے ساتھ محسوس کیے گئے۔ سوات میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے آئے، لیکن خوش قسمتی سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ میں لگی آگ بجھ گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 14، ہوگئی
شہریوں نے عمارتوں سے باہر نکل کر حفاظتی تدابیر اختیار کیں اور ایمرجنسی خدمات الرٹ رہیں۔ زلزلہ پیما ادارے نے عوام سے ہدایت کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان زلزلہ خیز خطے میں واقع ہے، اس لیے شہریوں کو ہمیشہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔