بجلی سستی یا مہنگی؟ حکومت کا تین سالہ سپورٹ پیکج کا اعلان
electricity support package, Nepra hearing, 22.98 per unit, industrial consumers, agricultural sector
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک کے صنعتی اور زرعی شعبے کیلئے تین سالہ بجلی سپورٹ پیکج کا اعلان کر دیا، جس کا مقصد بجلی کے اضافی استعمال کو فروغ دینا اور پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ پیکج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی کے استعمال پر 22.98 روپے فی یونٹ چارج کیا جائے گا۔ یہ پیکج کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صنعتی و زرعی صارفین پر یکساں طور پر لاگو ہو گا۔

وفاقی حکومت نے اس پیکج کے نفاذ کیلئے نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) میں باضابطہ درخواست دائر کر دی، جس پر11 نومبر کو سماعت ہوگی، نیپرا سے منظوری کے بعد ہی پیکج پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حکومت کا یہ اقدام برآمدات میں اضافے، صنعتوں کی بحالی اور زرعی پیداوار میں بہتری لانے کیلئے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نیپرا میں صنعتی و زرعی صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی درخواست دائر

 

 

 

 

حکام کا کہنا ہے کہ انکریمنٹل پیکج پر ماہانہ یا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اطلاق نہیں ہو گا، تاکہ صارفین کو نرخوں میں استحکام حاصل رہے۔

توانائی ماہرین کے مطابق یہ پیکج ایک طرف توانائی کے مؤثر استعمال کو فروغ دے گا جبکہ دوسری جانب صنعتکاروں کو بجلی کے اخراجات میں ایک واضح پالیسی کے تحت رعایت فراہم کرے گا۔