رپورٹس کے مطابق نادرا نے اعلان کیا ہے کہ نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر ظَہران کا دورہ کرے گی تاکہ وہاں مقیم پاکستانیوں کی مدد کی جا سکے۔
نادرا نے یہ اطلاع اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں دی۔ ادارے نے تصدیق کی کہ موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستانی سفارت خانے کے حکام کے ہمراہ7 اور8 نومبر کو ظہران میں موجود ہوگی۔ یہ تاریخیں بالترتیب جمعہ اور ہفتہ کے دن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی بچت کی مختلف سکیموں پر شرح منافع میں ردوبدل
ٹیم تمیمی نیو کیمپ میں اپنی خدمات فراہم کرے گی۔ خدمات کا وقت صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک (سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق) مقرر کیا گیا ہے۔
ظہران اور اس کے گردونواح میں مقیم اوورسیز پاکستانی اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ موبائل ٹیم نئے شناختی کارڈ کے اجراء، تجدید، تبدیلیوں اور دیگر متعلقہ خدمات فراہم کرے گی۔