تفصیلات کے مطابق 6 نومبر کو بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے پیکٹ کھولے جائیں گے، جب کہ 7 نومبر کو ساہیوال، سرگودھا اور فیصل آباد کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ 8 نومبر کو گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے پیکٹ کھولنے کا شیڈول ہے، جبکہ آخری مرحلے میں 9 نومبر کو لاہور کے پیکٹ کھولے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسد قیصر اور عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
انتخابات کے یہ نتائج صوبے بھر کے وکلاء برادری کے لیے غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں، کیونکہ پنجاب بار کونسل صوبے کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے جو نہ صرف وکلاء کے مسائل اور مفادات کی نگہبان ہے بلکہ عدلیہ اور عوام کے درمیان ایک پل کا کردار بھی ادا کرتی ہے۔
ادھر وکلاء برادری نے اس عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شیڈول کے اعلانات سے انتخابات کے عمل پر اعتماد میں اضافہ ہوگا اور کسی قسم کے تنازع یا شکوک و شبہات کی گنجائش باقی نہیں رہے گی۔
ذرائع کے مطابق، ہر ضلع کے پیکٹ کھولنے کے دوران امیدواروں کے نمائندے بھی موجود ہوں گے تاکہ نتائج کے اعلان کے دوران مکمل شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے دفتر میں سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
یاد رہے کہ پنجاب بار کونسل کے انتخابات صوبے بھر کے وکلاء کی نمائندگی کے لیے ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے بار کے مختلف اہم عہدوں پر منتخب نمائندے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں۔ نتائج کے اعلان کے بعد نئی منتخب باڈی آئندہ تین سال کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دے گی۔