وزیراعظم شہباز شریف نے لیپ ٹاپ کا کوٹہ بڑھا دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے طلبہ و نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ کوٹہ 10 ہزار سے بڑھا کر 18 ہزار کر دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے طلبہ و نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ کوٹہ بڑھا دیا/ فائل فوٹو
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے طلبہ و نوجوانوں کے لیے لیپ ٹاپ کوٹہ 10 ہزار سے بڑھا کر 18 ہزار کر دیا۔

چاغی ڈی ایچ کوئٹہ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر کرائم کورسز کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ وفاق نوجوانوں کی ہنر مندی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام بلوچستان اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی بچت کی مختلف سکیموں پر شرح منافع میں ردوبدل

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نیوٹیک فنڈز میں اضافہ کر دیا ہے تاکہ نوجوانوں کے لیے مشرق وسطی، یورپ، کوریا، کینیڈا اور امریکا میں روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکیں، جس سے آئندہ تین برسوں میں زرمبادلہ کی آمدن دوگنی کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

چیئرمین یوتھ پروگرام نے کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور پاکستان نوجوان نوکری تلاش کرنے والوں سے نوکری فراہم کرنے والے بن رہے ہیں، پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس نے قومی سطح پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس پالیسی تشکیل دی ہے۔