لاہور کینال میں شپ ریسٹورنٹ بنانے کا منصوبہ، ٹینڈرز طلب
وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت نے لاہور میں سیاحت کے فروغ کیلئے کینال میں شپ ریسٹورنٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا
وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت نے لاہور میں سیاحت کے فروغ کیلئے کینال میں شپ ریسٹورنٹ بنانے کا فیصلہ کیا/ فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت نے لاہور میں سیاحت کے فروغ کیلئے کینال میں شپ ریسٹورنٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت لاہور کے شہریوں کے لئے منفرد منصوبہ لے آئی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راجہ منصور کا کہنا ہے کہ لاہور کینال میں شپ ریسٹورنٹ قائم کیا جائے گا، پی ایچ اے نے لاہور کینال میں شپ ریسٹورنٹ کیلئے ٹینڈرز طلب کر لیے۔ حکومت پنجاب منصوبہ کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ نظام کوعالمی معیار کے مطابق ترتیب دینے کا اعلان

ڈی جی راجہ منصور نے کہا کہ شپ ریسٹورنٹ پراجیکٹ رواں مالی سال میں مکمل کر لیا جائے گا، پی ایچ اے کا شپ ریسٹورنٹ لاہور کینال میں جلو کے قریب قائم ہوگا، شپ ریسٹورنٹ تین منزلہ ہوگا، شپ ریسٹورنٹ کیلئے کچن، پارکنگ کی جگہ الگ فراہم کی جائے گی، شپ ریسٹورنٹ میں بیک وقت 200 کے قریب افراد کھانا کھا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شپ ریسٹورنٹ میں داخلہ فری جبکہ کھانے کے پیسے ہونگے، پی ایچ اے ریسٹورنٹ کا نظام آؤٹ سورس کریگا، ہوٹل چلانے کے لیے معیاری فوڈ چین سے کنٹریکٹ ترجیح ہوگی، کھانے کے معیار کو یقینی بنائیں گے، منصوبہ لاہور میں سیاحت کے فروغ کے لیے سنگ میل ہوگا۔