مشہور کاروباری شخصیت رفیق ایم حبیب خالقِ حقیقی سے جاملے
afiq M Habeeb death news
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) مشہور کاروباری شخصیت اور حبیب یونیورسٹی کے چانسلر رفیق ایم حبیب انتقال کر گئے۔

انتظامیہ کی جانب سے حبیب یونیورسٹی کے سوشل میڈیا پیج پر رفیق ایم حبیب کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے دکھ پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں رفیق ایم حبیب کیلئے لکھا گیا کہ ایک ایسا شخص جس کا پرسکون عزم اور دیانت اس سفر کی بنیاد بنی، حبیب یونیورسٹی کے قیام کے پسِ منظر میں رفیق ایم حبیب کی اخلاقی اور بصیرت کارفرما تھی۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ تعلیم کو زیادہ سے زیادہ بھلائی کیلئے ہونا چاہیے،ان کا عزم آج بھی ہمارے مشن کی رہنمائی کرتا ہے، ان کی میراث اس ادارے میں زندہ رہے گی، جس کی تعمیر میں انہوں نے ہماری مدد کی، یہ ادارہ آنے والی نسلوں کو ہمیشہ بااختیار بناتا رہے گا۔
خیال رہے کہ رفیق ایم حبیب ہاؤس آف حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن کے چیئرمین رہ چکے ہیں، وہ ہاؤس آف حبیب کے سابق سربراہ، ایچ یو کے چانسلراور سٹائل کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی رہے۔

ان کے عزیز و اقارب کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔