
تفصیلات کے مطابق صحت سہولت کارڈ پروگرام کے سربراہ محمد ارشد نے کہا ہے کہ یہ معاملہ منظوری کیلئے ایکنک (ECNEC) کو ارسال کر دیا گیا ہے، منظوری کے بعد اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور تھرپارکر کے ساڑھے 27 لاکھ خاندان اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
واضح رہے کہ صحت سہولت کارڈ کے تحت 600 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ کارڈ ہولڈرز ملک بھر کے کسی بھی معیاری اسپتال میں علاج کرا سکیں گے، خواہ وہ کسی بھی علاقے سے تعلق رکھتے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا ایک لاکھ سے زائد الیکٹرک بائیکس آسان اقساط پر فراہم کرنے کا فیصلہ
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، صحت کے شعبے میں مساوات اور مالی تحفظ کو یقینی بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
دوسری جانب عوامی حلقوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کارڈ کی سہولت جلد از جلد مکمل طور پر فعال کی جائے۔