
افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 7 پاکستانی جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔ تمام جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان، عمر باچا کے خاندان سے ہے جو بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی کے رہائشی تھے۔
حادثہ عرفات سے مدینہ کی جانب سفر کے دوران پیش آیا، جہاں ان کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر سعودی اسپتالوں میں منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ سعودی عرب میں ہی ادا کی جائے گی جبکہ تدفین سے متعلق حتمی فیصلہ اہل خانہ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:خوفناک بس حادثے میں 18 مسافر لقمہ اجل بن گئے
دوسری جانب واقعے کی خبر جیسے ہی بونیر پہنچی، علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی اور تعزیت کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئی۔
مقامی و قومی سطح پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور حکومتی سطح پر بھی لواحقین سے اظہار ہمدردی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔