خیبرپختونخوا: 5 آزاد سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت
خیبرپختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی
خیبرپختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔

 تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز مرزا آفریدی، اعظم سواتی، فیصل جاوید، نورالحق قادری اور روبینہ ناز نے ڈیکلریشن پارٹی چیئرمین کو جمع کروا دئیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی ڈیکلریشن الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کا اتحاد تمام نشتیں جیت گیا تھا، حکومت کے حصے میں 6 اور اپوزیشن کے حصے میں 5 نشستیں آئی تھیں۔

7 جنرل نشستوں میں سے 4 پر پی ٹی آئی اور 3 پر اپوزیشن کامیاب ہوئی تھی جبکہ خواتین کی 2 نشستوں میں سے ایک پر پی ٹی آئی دوسری پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی تھی۔ ٹیکنو کریٹس نشستوں پر ایک پر تحریک انصاف اور دوسری پر جمعیت علماء اسلام کامیاب ہوئی تھی۔