
ان کے انتقال کی خبر سے مانسہرہ اور گرد و نواح میں سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق حبیب الرحمان تنولی کی نمازِ جنازہ کل صبح 11 بجے ان کے آبائی گاؤں ٹھاکر میرا گراؤنڈ، پڑھنہ میں ادا کی جائے گی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ حبیب الرحمان تنولی کا شمار خیبرپختونخوا کے تجربہ کار اور بااثر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ 1988ء میں صوبائی وزیر مذہبی امور، اوقاف و زکوٰۃ، 1993ء میں وزیر بلدیات و دیہی ترقی، جبکہ 2008ء میں وزیر لینڈ ریونیو و اسٹیٹ افیئرز کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سینئرسیاستدان نوابزادہ محسن علی خان ن لیگ میں شامل
ان کی سادہ طبیعت، عوامی انداز اور اصولی سیاست نے انہیں علاقے میں نہایت محترم شخصیت بنایا۔ وہ اپنی قانونی مہارت کے باعث بھی ممتاز مقام رکھتے تھے۔ ان کی وفات کو مانسہرہ کی سیاست میں ایک بڑا خلاء قرار دیا جا رہا ہے۔
سیاسی و مذہبی حلقوں کی جانب سے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی جا رہی ہے۔