سینئرسیاستدان نوابزادہ محسن علی خان ن لیگ میں شامل
Mohsin Ali Khan joins PMLN
فائل فوٹو
کرک: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں مسلم لیگ (ن) کو سیاسی میدان میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

کرک سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان اور سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔

نوابزادہ محسن علی خان نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کے دوران اُن کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم کو کرک کے دورے کی باضابطہ دعوت دی اور اعلان کیا کہ ہزاروں کارکنوں کی موجودگی میں ایک بڑا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محسن علی خان نے کہا کہ موجودہ سیاسی و معاشی حالات سے اگر کوئی جماعت ملک کو نکال سکتی ہے تو وہ صرف مسلم لیگ (ن) ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک مشکل دور سے گزر چکا ہے، اور اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

دوسری جانب سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ نوابزادہ محسن علی خان کی شمولیت سے مسلم لیگ ن کو جنوبی خیبرپختونخوا میں تقویت ملے گی، خاص طور پر کرک اور ملحقہ اضلاع میں پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔