اورنج لائن میٹرو ٹرین میں 3 ماہ کی انٹرن شپ کا آغاز
پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے تحت تین ماہ کی انٹرن شپ کا آغاز کر دیا، درخواستیں 15 اگست تک جمع کرائی جا سکتی ہیں
پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے تحت تین ماہ کی انٹرن شپ کا آغاز کیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے تحت تین ماہ کی انٹرن شپ کا آغاز کر دیا، درخواستیں 15 اگست تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے نوجوانوں کو عملی تربیت دینے کے لیے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے تحت انٹرنشپ پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یہ پروگرام تین ماہ پر مشتمل ہوگا جس کے دوران نوجوانوں کو تکنیکی اور عملیاتی امور کی تربیت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر کی کراچی کے بجائے جدہ روانگی، ایئر سیال ذمہ دار قرار

محکمہ ٹرانسپورٹ کے ترجمان کے مطابق اس پروگرام سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تجربہ حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ تربیت مکمل کرنے والے طالبات کو  سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے جائیں گے جو ان کے تعلیمی و پیشہ ورانہ سفر میں مددگار ثابت ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ انٹرنشپ پروگرام میں شرکت کے خواہشمند نوجوان 15 اگست تک محکمہ ٹرانسپورٹ کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام جدید ٹرانسپورٹ نظام میں نوجوانوں کی شمولیت کو فروغ دینے اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔