
اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں آج کیس کی سماعت ہوئی، جس کی صدارت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔
سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ استغاثہ کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک عدالت میں موجود تھے۔
آج کی سماعت میں استغاثہ کے گواہ شفقت محمود پر مکمل جرح کی گئی، جبکہ دوسرے گواہ محسن حسن پر جزوی جرح مکمل ہوئی۔
واضح رہے کہ اس کیس میں اب تک استغاثہ کے کل 9 گواہوں پر مکمل جرح کی جا چکی ہے، جبکہ دسویں گواہ پر جرح جزوی رہ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کارکنان کو 6، 6 ماہ قید کی سزا
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 جولائی 2025 تک ملتوی کر دی ہے۔ اگلی سماعت پر عمران خان کے وکیل گواہ محسن حسن پر جرح مکمل کریں گے۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر قیمتی تحائف چھپانے اور فروخت کرنے کا الزام ہے، جس کی عدالتی کارروائی جیل میں ہی جاری ہے۔