پنجاب میں سینئر سٹیزنز ویلفیئر کونسل قائم کرنے کا فیصلہ
حکومت نے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب سینئر سٹیزنز ویلفیئر کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا
حکومت نے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب سینئر سٹیزنز ویلفیئر کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا/ فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) حکومت نے پنجاب میں بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب سینئر سٹیزنز ویلفیئر کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بل کے تحت پنجاب سینئر سٹیزنز ویلفیئر کونسل قائم کی جائے گی۔ بل کا مقصد بزرگ شہریوں کی سماجی، طبی، قانونی اور معاشی فلاح ہے۔ پنجاب سینئر سٹیزنز ویلفیئر بل 2025 اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ پنجاب سینئر سٹیزنز ویلفیئر بل 2025 اسمبلی نے قائمہ کمیٹی کو ریفر کر دیا۔

بل کے متن میں کہا گیا کہ 70 سال یا زائد عمر والے شہری سینئر سٹیزن کہلائیں گے، بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی فنڈ سینئر سٹیزنز ویلفیئر فنڈ قائم ہوگا، کونسل کو فنڈز، عطیات، حکومتی گرانٹس اور ڈونیشنز حاصل ہوں گی۔ بے سہارا، لاوارث، معذور یا بغیر آمدن بزرگوں کو مالی امداد دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا تمام سزاؤں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

پبلک پارکس، لائبریریز، میوزیمز میں بزرگ شہریوں کے لیے فری انٹری تجویز دیتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت بزرگ شہریوں کے لیے اولڈ ہومز، مفت علاج اور قانونی مدد فراہم کرے گی، بزرگ شہریوں کے لیے الگ کاؤنٹرز، پبلک مقامات پر ریمپس، ٹرانسپورٹ سہولیات شامل ہیں۔

بل میں مزید کہا گیا کہ فلاحی تنظیموں کے ساتھ تعاون، سینئر سٹیزنز کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم ہوگی، ہر سرکاری اسپتال میں بزرگوں کی نگہداشت خدمات کی فراہمی لازم قرار دی گئی یے، بل کی منظوری سے پنجاب میں معمر افراد کو قانونی تحفظ اور باوقار زندگی ملے گی، وزیر سماجی بہبود کونسل کے چیئرمین، مختلف محکموں کے سیکریٹریز بھی رکن ہوں گے، بل کے تحت کونسل کو ضوابط بنانے، فنڈز کا بجٹ تیار کرنے اور پالیسی وضع کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پنجاب سینئر سٹیزنز ویلفیئر بل 2025 کی منظوری دے گی۔ سنو نیوز کو موصول بل کے مطابق "کونسل" سالانہ کارکردگی رپورٹ اسمبلی کو پیش کرے گی۔ بل کی منظوری کے بعد حکومت پنجاب متعلقہ قوانین و ضوابط بھی بنائے گی۔