امریکا کا پاکستان میں یو ایس ایڈ پروگرام جزوی طور پر بحال
 USAID Pakistan
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک)امریکہ نے پاکستان میں فروری 2025ء میں معطل کیے گئے یو ایس ایڈ پروگرام کو جزوی طور پر دوبارہ بحال کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق دو اہم پروگراموں کے فنڈز فراہم کر دیے گئے ہیں۔ امریکا نے پاکستان میں یو ایس ایڈ کے دو اہم منصوبوں کے لیے دوبارہ فنڈز دینا شروع کر دیے ہیں۔ تاہم  یہ پروگرام فروری میں عارضی طور پر بند کر دیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق جن دو منصوبوں کے لیے فنڈز بحال کیے گئے ہیں ان میں سے ایک یونیورسٹی کے طلباء کے لیے میرٹ اسکالرشپ پروگرام اور دوسرا قبائلی علاقوں میں ترقی کے لیے فاٹا انفرااسٹرکچر پروگرام شامل ہیں ۔

امریکی سفارت خانے اور پاکستان کے اقتصادی امور ڈویژن کے درمیان گفتگو جاری ہے تاکہ یو ایس ایڈ کے باقی تمام  پروگرامز بھی بحال کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کا عندیہ

امریکی امدادی ادارہ یو ایس ایڈ پاکستان میں حکومت اور غیر سرکاری تنظیموں کو ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز فراہم کرتا ہے۔ اب ان فنڈز کی  نگرانی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ نئے انتظامات سے فنڈز کا موثر استعمال ممکن ہوگا اور یہ منصوبے ملکی کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔

امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی یو ایس ایڈ کے باقی  معطل شدہ  پروگرام  بھی دوبارہ شروع ہو جائیں گے، جو تعلیم اور بنیادی سہولیات جیسے شعبوں کو فائدہ پہنچائیں گے۔