بلوچستان قتل کیس: عدالت کا مقتول خاتون کی قبر کشائی کا حکم
Balochistan murder case
فائل فوٹو
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا کر دیا۔

واقعے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقتول خاتون کی قبر کشائی کا حکم دے دیا ہے۔

کوئٹہ کی عدالت میں سنجیدی ڈیگاری کے علاقے میں پیش آنے والے اس دہرے قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے قبر کشائی کی منظوری دی۔

عدالت کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ڈیگاری میں مقتولہ کی قبر کشائی کی جا رہی ہے تاکہ واقعے کی تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک لرزہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں مسلح افراد ایک نامعلوم مقام پر خاتون اور مرد پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دکھائی دیے۔ اس ویڈیو نے عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پیدا کیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: پسند کی شادی کرنے پر جوڑا سرعام قتل، ایک ملزم گرفتار

 

 

 

 

 

ان کا کہنا تھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ عیدالاضحیٰ کے قریب پیش آیا، تاہم اب تک مقتولین کی لاشیں برآمد نہیں ہو سکیں۔

واقعے کی تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی اور پولیس کی ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں اور کارروائی جاری ہے۔