پنجاب میں مون سون بارشوں کا زورکب تک جاری رہے گا؟
Punjab monsoon alert
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں مون سون بارشوں چوتھا اور نسبتاً زیادہ طاقتور سلسلہ صوبے کے مختلف اضلاع میں برس رہا ہے، جو 25 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

آج کے روز بھی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے۔

ترجمان نے جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے دریاؤں اور ندی نالوں کے اطراف طغیانی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بالائی علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث صورتحال مزید سنگین ہونے کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سر سبز پنجاب کی جانب عملی قدم، پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیلڈ میں موجود رہیں اور حالات پر نظر رکھیں۔ علاوہ ازیں دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

ڈی جی نے پنجاب پولیس کو دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔