پاکستانی ایئرپورٹ کا بین الاقوامی سطح پر بڑا ایوارڈ
Pakistan aviation
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نئی تعمیر شدہ رن وے کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں ایشیا پیسیفک انجینئرنگ ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

حکام کے مطابق یہ رن وے تقریباً 5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اور اس دوران ایئرپورٹ کو بند نہیں کیا گیا تھا۔ اس رن وے کا شمار اب خطے کے طویل ترین اور مضبوط ترین سخت (rigid) رن ویزمیں کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کو دنیا کے سب سے بڑے ملٹری ایئر شو میں بڑے اعزازات حاصل

واضح رہے کہ یہ ایوارڈ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور منصوبے کے مشاورتی ماہرین کو شاندار منصوبہ بندی، تکنیکی مہارت اور حفاظتی معیار پر دیا گیا۔

یاد رہے کہ رن وے پر پہلی پرواز 31 مئی 2023 کو اسلام آباد سے آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ PK‑3250 نے لینڈ کی تھی۔