
ذرائع کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے خلاف درخواستوں پر ریفرنس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ،سپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایات پر اسمبلی حکام نے حکومتی درخواستوں کو معطل کرنے کا ڈرافٹ تیار کر لیا۔
پنجاب اسمبلی ذرائع کا بتانا ہے کہ ریفرنس ڈراپ کرنے کا ڈرافٹ سپیکر ملک احمد خان کی منظوری کے بعد جاری کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اپوزیشن کے 26 ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کے لیے حکومتی ارکان نے سپیکر کو درخواستیں دے رکھی تھی، درخواست، احمد اقبال ، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور افتخار احمد چھاچھر کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: 26 اراکین معطلی کا معاملہ، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب
ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کو بحال کرنے کا معاملہ سپیکر کی بیرون ملک سے واپسی پر کیا جائے گا۔
دوسری جانب اپوزیشن نے معطل ارکان کی بحالی تک پنجاب اسمبلی اجلاس میں نہ جانے کا اعلان کر دیا ،اپوزیشن کی جانب سے معطل ارکان کی بحالی تک پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر اجتجاجاً اپنی اسمبلی لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت و اپوزیشن ارکان نے جن نکات پر اتفاق کیا اس میں معطل ارکان کی بحالی شامل ہے،سپیکر کے بیرون ملک نجی دورے پر ہونے کی وجہ سے اپوزیشن معطل ارکان کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔