
تعلیمی معیار اور وسائل کے مؤثر استعمال کے پیش نظر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ایک انسپکشن کمیٹی تشکیل دی ہے جو ان سکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اسکولز کرایہ کی مد میں اخراجات نان سیلری بجٹ سے برداشت کر رہے ہیں، تاہم تعلیمی معیار اور طلبا کی تعداد کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے کہ ایسے سکولوں کو بند کر دیا جائے جن کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہو۔
انسپکشن کمیٹی کی قیادت ڈپٹی ڈی ای او شاہد علی اور وسیم بٹ کریں گے، جو سکولوں میں اساتذہ اور طلبا کی موجودگی، تعلیمی نتائج اور تدریسی معیار کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔ اگر کسی سکول کی کارکردگی مطلوبہ معیار پر پوری نہ اتری تو اسے بند کر دیا جائے گا۔
اس فیصلے کے تحت بند ہونے والے سکولوں کے اساتذہ اور طلبا کو قریبی فعال سرکاری سکولوں میں منتقل کیا جائے گا تاکہ ان کا تعلیمی سفر متاثر نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعلیمی نظام کو مؤثر بنانا اور بجٹ کا بہتر استعمال یقینی بنانا ہے۔
دوسری جانب والدین اور اساتذہ کی جانب سے اس فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی ایک کوشش ہے۔