سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
Balochistan school holidays
فائل فوٹو
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) حکومت بلوچستان نے صوبے کے سرد علاقوں میں اسکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرد علاقوں میں تعطیلات 22 جولائی سے 31 جولائی 2025 تک ہوں گی۔

کوئٹہ سمیت دیگر سرد علاقوں کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اس نوٹیفکیشن کی روشنی میں 10 روز تک بند رہیں گے۔

ذہن نشین رہے کہ بلوچستان کے گرم علاقوں میں تعلیمی ادارے پہلے ہی تعطیلات پر ہیں، جس کے باعث وہاں اسکول بندش کا اطلاق پہلے مرحلے میں ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اپنی زمین، اپنا گھر اسکیم کیلئے درخواستیں دینے والوں کیلئے بڑی خبر

نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے بعد اسکول یکم اگست سے دوبارہ کھلیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال ہوں گی۔

محکمہ تعلیم نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ نوٹیفکیشن پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔