داڑھی کی ڈیزائننگ کرانیوالوں و متعلقہ حجام کیخلاف کارروائی کی قرارداد جمع
پنجاب اسمبلی میں داڑھی کی ڈیزائننگ کرانے والوں اور متعلقہ حجام کے خلاف کارروائی کی قرار داد جمع کرا دی گئی۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں داڑھی کی ڈیزائننگ کرانے والوں اور متعلقہ حجام کے خلاف کارروائی کی قرار داد جمع کرا دی گئی۔

لیگی رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر نے داڑھی کی ڈیزائننگ کے خلاف قرارداد ایوان میں جمع کرائی۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ داڑھی مبارک خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت ہے، اس پر کسی بھی قسم کی ڈیزائننگ وغیرہ کرنا سخت گناہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملازم پر فائرنگ، بشریٰ بی بی کا بیٹا موسی گرفتار

متن میں لکھا گیا کہ جو لوگ داڑھی کی ڈیزائننگ کرواتے ہیں وہ سنت مبارکہ کا مذاق اڑاتے ہیں اور گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں، داڑھی کی ڈیزائننگ کرانا سنت مبارکہ کی توہین ہے۔

لیگی رکن کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے پُر زور مطالبہ کرتا ہے کہ قانون سازی کر کے داڑھی مبارکہ کی ڈیزائننگ کرانے والوں اور متعلقہ حجام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔