بورڈ میٹرک کے نتائج کا اعلان،کتنے طلبا پاس اور فیل ہوئے؟
FBISE matric result 2024
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024 کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

نتائج کے مطابق اس سال کامیابی کا تناسب 62 فیصد رہا، جب کہ بڑی تعداد میں طلبہ امتحان میں ناکام بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 1 لاکھ 44 ہزار 550 طلبہ نے میٹرک کے امتحانات میں شرکت کی۔ ان میں سے 90 ہزار امیدوار کامیاب قرار پائے، جب کہ 54 ہزار طلبہ ناکامی سے دوچار ہوئے۔

فیڈرل بورڈ ترجمان کے مطابق اس سال امتحانات کا انعقاد سخت نظم و ضبط اور شفاف طریقے سے کیا گیا۔ نتائج کو آن لائن پورٹل، SMS  سروس اور متعلقہ تعلیمی اداروں کے ذریعے طلبہ تک پہنچایا گیا۔

طلبہ، والدین اور اساتذہ کی جانب سے نتائج پر ملی جلی آرا سامنے آئی ہیں۔ کچھ نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا، جب کہ ناکام طلبہ میں مایوسی بھی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی رجسٹریشن میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

 

 

 

 

دوسری جانب تعلیمی ماہرین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فیل ہونے والے طلبہ کو مایوس ہونے کی بجائے آئندہ امتحانات کی بہتر تیاری کرنی چاہیے۔

فیڈرل بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سپلیمنٹری امتحانات کی تاریخوں کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا، تاکہ فیل ہونے والے طلبہ کو دوبارہ موقع دیا جا سکے۔

ذہن نشین رہے کہ نتائج کی مکمل تفصیلات بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔