
تفصیلات لے مطابق طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ سائنس گروپ میں آرمی پبلک سکول ویسٹریج کی طالبہ مریم ندیم نے 1093 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ لاہور گرائمر سکول کی آمنہ ناصر نے 1087 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر ایمالہ فاؤنڈیشن سکول مصریال کی صالحہ ثاقب اور آرمی پبلک سکول اٹک کی ہانیہ ایمان وحید نے 1083 نمبر حاصل کر کے حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری
مزید بر آں ہیومینیٹیز گروپ میں شائننگ اسٹار سکول کی ثنا بی بی نے 1045 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ادارہ علوم اسلامی کے عبدالرحمان نے 1029 نمبر کے ساتھ دوسری اور اسی ادارے کے محمد سفیان احمد نے 1022 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
واضح رہے کہ نتائج کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت چلنے والے کسی ادارے کے طالب علم یا طالبہ کوئی نمایاں پوزیشن حاصل نہ کر سکے۔
فیڈرل بورڈ کے مطابق نتائج آن لائن دستیاب ہیں اور طلبہ اپنا رزلٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ یا ایس ایم ایس کے ذریعے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔