پنجاب کے اساتذہ کے لیے بڑی خوشخبری
Punjab teachers
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اضافی اساتذہ کو ان اسکولوں میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے جہاں عملے کی کمی ہے۔

  تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ اساتذہ کی بہتر تقسیم کے لیے بڑے پیمانے پر شروع کی جانے والی ریشنلائزیشن مہم کا حصہ ہے ۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق اس عمل کا باقاعدہ آغاز آج سے کر دیا گیا ہے اور اضافی اساتذہ کو ان اسکولوں میں تعینات کیا جا رہا ہے جہاں ان کی ضرورت ہے۔

محکمہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ صرف اساتذہ کو منتقل کیا جائے گا جبکہ اسکولوں میں موجود منظور شدہ آسامیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان

یاد رہے کہ ابتدائی طور پر اس ریشنلائزیشن منصوبے میں 47,000 اساتذہ شامل تھے تاہم اساتذہ کی تنظیموں اور یونینز کے دباؤ پر یہ تعداد کم کر کے اب 25,000 کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق جن اساتذہ کو اضافی قرار دیا گیا ہے ان کی فہرست پہلے ہی جاری کر دی گئی ہے۔ اساتذہ کے خدشات کو کم کرنے کے لیے محکمہ نے یہ سہولت بھی فراہم کی ہے کہ متاثرہ اساتذہ تبادلے کے دوران اپنی پسند کے اسٹیشنز تجویز کر سکیں گے۔