
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (FBISE) کے مطابق سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (SSC) پارٹ اول و دوم کے پہلے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج آج سہ پہر 1 بج کر 30 منٹ پر جاری کیے جائیں گے۔ یہ امتحانات رواں سال مارچ اور اپریل میں منعقد ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کم انکم ٹیکس دینے والوں کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاری
بورڈ ترجمان کے مطابق طلبہ کو ان کے نتائج بذریعہ ایس ایم ایس بھیجے جائیں گے، اگر انہوں نے اپنے داخلہ فارم میں موبائل نمبر درج کیا ہوگا۔ اس کے علاوہ نتائج بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ: (https://www.fbise.edu.pk) پر بھی دستیاب ہوں گے۔
ایس ایم ایس کے ذریعے نتیجہ جاننے کے لیے طلبہ کو اپنے موبائل پر FB لکھ کر ایک اسپیس دیں اور پھر اپنا رول نمبر درج کریں اور یہ پیغام 5050 پر بھیج دیں۔
بورڈ نے طلبہ اور والدین سے کہا ہے کہ نتائج سے متعلق کسی بھی پریشانی کی صورت میں بورڈ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ نتائج کے اعلان کے موقع پر ویب سائٹ اور ایس ایم ایس سروس کا بھرپور استعمال یقینی بنایا جائے۔