
اس سہولت کے بعد اب شہری بغیر دفتر جائے، صرف اپنے اسمارٹ فون سے گھر بیٹھے شناختی کارڈ (CNIC) یا نائیکوپ (NICOP) کی درخواست دے سکتے ہیں۔
نادرا کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ میں درج ذیل آسان مراحل سے CNIC کی تجدید ممکن ہے:
ایپ کو گوگل پلے اسٹور یا ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
ای میل اور فون نمبر سے رجسٹریشن کر کے لاگ ان کریں۔
Apply ID Card منتخب کریں، پھر خود یا قریبی رشتہ دار کا انتخاب کریں۔
Renew کا آپشن چن کر مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔
فنگر پرنٹس موبائل کیمرے سے اسکین کریں۔
سفید پس منظر کے ساتھ تصویر لیں۔
دستخط اپ لوڈ کریں یا بنائیں۔
تین پروسیسنگ آپشنز میں سے ایک منتخب کریں:
ایگزیکٹو (7 دن، 2,150 روپے)
ارجنٹ (12 دن، 1,150 روپے)
نارمل (30 دن، 400 روپے)
فیس کی ادائیگی ای سہولت، ایزی پیسہ، جاز کیش یا کارڈ کے ذریعے کریں۔
درخواست منظور ہونے کے بعد ٹریکنگ آئی ڈی حاصل کریں اور کارڈ کی ڈیلیوری پر نظر رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا منصوبہ
واضح رہے کہ یہ ڈیجیٹل اور پیپر لیس سروس نہ صرف وقت کی بچت کرتی ہے بلکہ عوامی دفاتر کی قطاروں سے بھی نجات دیتی ہے۔ کچھ صارفین کو فنگر پرنٹس اسکین کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، تاہم نادرا اس مسئلے کے حل پر کام کر رہا ہے۔
ایپ کی درجہ بندی 4.7/5 ہے اور صارفین نے اسے سہل، تیز رفتار اور انقلابی اقدام قرار دیا ہے۔