
زیادہ تر طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لئے ویزا کی فزیکل امیگریشن دستاویزات کی جگہ ڈیجیٹل امیگریشن سٹیٹس یعنی ای ویزا متعارف کرایا ہے۔ ای ویزا کسی فرد کی برطانیہ میں امیگریشن کی اجازت اور اس سے منسلک شرائط کا آن لائن ریکارڈ ہوتا ہے، جسے یو کے ویزا اینڈ امیگریشن کے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔ ای ویزا بارڈر اینڈ امیگریشن سسٹم کا ایک جدید نظام ہے جو ویزا کے عمل کو مزید آسان، محفوظ، ڈیجیٹل اور مربوط بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کم انکم ٹیکس دینے والوں کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاری
اس حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ یو کے ویزا سسٹم میں یہ اصلاحات طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لئے اپنی شناخت اور ویزا سٹیٹس ثابت کرنا بہت آسان بنا دیں گی۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ درخواست دہندگان کو اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھنے کی سہولت ملے گی، جس سے ان کا وقت بچے گا، فزیکل دستاویز سے ای ویزا پر منتقل ہونے سے کسی فرد کے امیگریشن سٹیٹس یا برطانیہ میں داخلے یا قیام کی شرائط پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، بہت جلد یہ سہولت تمام ویزا کیٹیگریز پر نافذ کر دی جائے گی، جس سے برطانوی ویزا حاصل کرنے کا عمل مزید محفوظ، آسان اور مؤثر ہو جائے گا۔