ریحام خان نے اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
پاکستان کی سیاست میں نئے باب کا اضافہ ہوگیا۔ ریحام خان نے اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا۔ ریحام خان کی پارٹی کا نام پاکستان ریپبلک پارٹی ہے
ریحان خان/ فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) پاکستان کی سیاست میں نئے باب کا اضافہ ہوگیا۔ ریحام خان نے اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا۔ ریحام خان کی پارٹی کا نام پاکستان ریپبلک پارٹی ہے۔

 ریحان خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی سیاسی جماعت عوام کی آواز بن کر حکمرانوں کا پیچھا کرے گی، پاکستان ریپبلک پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور جدو جہد کرے گی، حق کی بات کرنے کو کوئی برداشت نہیں کرتا، اگر آپ ٹی وی پر شو کرتے ہیں تو آپ کا شو بند کروایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن کا گورنر خیبرپختونخوا کو خط

انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں سیاسی جماعتوں کی پوزیشن کی آفر دیکھی ہے، گلہ صحافیوں اور میڈیا سے یہ ہے کہ پرائم ٹائم شو میں صرف حکومت کس کی گرنے جا رہی ہے، کس کی بننے جا رہی ہے یہ دکھایا جاتا ہے، پاکستان میں خبر یہ ہے کہ پاکستانیوں کو جینے نہیں دے رہے، صحافی ایک اسائمنٹ کو چھوڑ کر دوسری اسائمنٹ پر آئے ہیں۔