مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن کا گورنر خیبرپختونخوا کو خط
الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو خط ارسال کر دیا جس میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف دلوانے کے انتظامات کیے جائیں
الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو خط لکھا/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو خط ارسال کر دیا جس میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف دلوانے کے انتظامات کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات اور مخصوص نشستوں پر پیدا شدہ آئینی و قانونی بحران کے تناظر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گورنر خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری کو خط ارسال کیا، جس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف دلوانے کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف دلوانے کے انتظامات کیے جائیں۔

 یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت گری تو سیاست چھوڑ دوں گا: علی امین گنڈاپور

رات گئے گورنر فیصل کریم کنڈی کو اس خط کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے سنو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خط موصول ہوا ہے اور ہم نے اس کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، تمام قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔