
اطلاعات کے مطابق ساجد نواز کو جیل بھیجنے کے بعد نجی کمپنی نے مبینہ طور پر ملازمت سے بھی نکال دیا۔ غیر مصدقہ رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ ساجد نواز نجی کمپنی کے سیلز ڈیپارٹمنٹ میں کام کر تے تھے۔ ان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو کمپنی نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے نکال دیا۔
واضح رہے اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا اور"بائیکاٹ" کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہو گیا۔ تاہم نجی کمپنی کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن متعدد اندرونی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ساجد نواز کو کمپنی سے نکال دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا آسان شرائط پر قرضہ دینے کا اعلان
گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر ایک الگ ویڈیو سامنے آئی جس میں ساجد نواز حکومت سے معافی مانگتے ہوئے کہتے ہیں میں اپنی حرکتوں پر حکومت پاکستان سے معافی مانگتا ہوں۔ تاہم گرفتاری کے بعد سے ساجد نواز اپنے گھر واپس نہیں پہنچے۔