جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام مریم نوازپررکھ دیا گیا؟
Jinnah Institute rename
فائیل فوٹو
لاہور : (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام بدل کر مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیوویسکیولر ڈیزیزز کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک نئے دل کے مرض کے ادارے کے قیام کا اعلان کیا،اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل ہو کر "مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیوویسکیولر ڈیزیزز " رکھا جائے گا۔ اس فیصلے کی توثیق پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بھی کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے وضاحت کی کہ اس تبدیلی کا مقصد ادارے کو جناح اسپتال سے الگ کرنا اور اس کی خود مختاری کو یقینی بنانا ہے، جو اب ایک نیا خود مختار ہسپتال بن جائے گا۔

بہت فخر اورزور و شور سے بتایا جا رہا ہے، صرف اسپتالوں کے نام خود پر رکھتے ہیں، علاج کرانے پھر بھی باہر جانا ہے۔۔!!pic.twitter.com/CYWeVlZ7m5

تاہم، جیسے ہی یہ اعلان سامنے آیا، سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دیکھنے کو ملا ۔ عوامی دباؤ کے نتیجے میں پنجاب حکومت نے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا اور جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام نہ بدلے جانے کا اعلان کیا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ناقابلِ قبول ہے۔ قائداعظم کے نام پر قائم ادارے کو مریم نواز کے نام سے منسوب کرنا شرمناک عمل ہے۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما فیصل میر نے کہاکہ یہی ہوتا ہے جب نااہل لوگ اہم عہدوں پر بٹھا دیے جائیں جناح کا نام مٹاکر اپنا نام شامل کرنا قابل مذمت ہے۔

بعد ازاں، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے منگل کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ بیان میں وضاحت کی کہ ادارہ بدستور  جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، لاہور  ہی کہلائے گا اور اس کے نام کی تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ پنجاب حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام26۔2025میں بھی اس ادارے کو اسی نام سے شامل کیا گیا ہے۔

فیصلے پر ناقدین نے شدید تنقید کی، جن میں بعض (ن) لیگ کے حمایتی اور صحافی شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کا نام ہٹانا کسی بھی طرح درست نہیں۔

 جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی“ کے نام سے ہی رکھی گئی ہے۔ امراض قلب اور دیگر بیماریوں… pic.twitter.com/xgqvrZhokG

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کے تحت 14 نئے اسپتال قائم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، جس کا ماسٹر پلان تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گزارش کی کہ کسی بھی خبر کو شائع کرنے سے پہلے حقائق کی تصدیق ضرور کریں۔

خواجہ سلمان رفیق نے بھی بعد ازاں وضاحت دی کہ کسی سرکاری دستاویز میں اس ادارے کا نام تبدیل کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔