کوئٹہ: جعفر ایکسپریس پر شدید فائرنگ کی اطلاعات
جعفر ایکسپریس / فائل فوٹو
March, 11 2025
کوئٹہ: (سنو نیوز) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گڈالر اور پیرو کنری کے درمیان شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں جس کے بعد سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ ایمبولینسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں، پہاڑی اور دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث جائے وقوعہ تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، محکمہ ریلوے کی جانب سے امدادی ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہے۔
شاہد رند نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز مذکورہ علاقے کی جانب روانہ ہیں، واقعے کی نوعیت اور ممکنہ دہشت گردی کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، تحقیقات جاری ہیں، حکومت بلوچستان کی جانب سے ہنگامی اقدامات کی ہدایت، تمام ادارے متحرک ہیں، عوام سے پرامن رہنے اور افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
ضرور پڑھیں
بجلی صارفین کو ایک اور ہائی وولٹیج جھٹکا دینے کی تیاری
October, 25 2025
آئندہ برس یکم رمضان کب ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
October, 25 2025
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ کی 54 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا
October, 21 2025
بھارت کا ایک بار پھر ایشیا کپ ٹرافی کا مطالبہ، محسن نقوی کا دو ٹوک جواب
October, 21 2025