رضا ربانی کا پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنیوالے افسروں کو برطرف کرنے کا مطالبہ

سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی / فائل فوٹو
March, 10 2025
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی نے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنے والے افسران کو ملازمت سے برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
میاں رضا ربانی نے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری کو پروڈکشن آرڈر پر پیش نہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد میں ناکامی پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔
سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ جن افسران نے ایوان کے ارکان کی گرفتاری سے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ نہیں کیا ان کیخلاف توہین پارلیمنٹ کی کارروائی کی جائے۔
رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ پارلیمان کی خود مختاری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی چیئرمین سینیٹ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔