وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم
 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں کم سے کم مزدور کی کم سے کم اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں کم سے کم مزدور کی کم سے کم اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور سینیٹر پرویز رشید شریک ہوئے، اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازنے مزدوروں کی فلاح وبہبود سے متعلق اہم منصوبوں کی منظوری دے دی۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں ورکروں کو کم از کم 37 ہزار ماہانہ ادائیگی یقینی بنائیں ۔

مریم نواز نے پنجاب بھر میں لیبرکالونیاں بنانے کیلئے صوبائی وزیر محنت سے پلان طلب کرلیا جبکہ پنجاب بھر میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا بھی حکم دیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں پری سکینگ کیلئے مریم نوازشریف ویلنس سینٹرز بنائے جائینگے،مریم نوازویلنس سینٹر میں مریضوں کو سکریننگ کے بعد بڑے ہسپتال میں ریفرکیا جائے گا۔

دوران اجلاس لاہورڈیفنس روڈ پر 200 بیڈز کا رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ ہوا جبکہ وزیراعلیٰ نے رحیم یار خان میں 50 بیڈز کے نئے سوشل سکیورٹی ہسپتال کی اصولی منظوری بھی دیدی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر کو مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے لیبرلاز میں ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش اللہ کے دوست ہیں،اللہ کے دوستوں کو ناراض نہیں کرسکتے،پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مزدور کی اجرت،علاج معالجہ،بہترروزگار اوراپنی چھت کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے،کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے،کسی کو دکھ اورپریشانی نہ ہو،مزدوروں کے بچوں کیلئے اعلی تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کررہے ہیں۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.15 ▼ 0.40
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.29 ▼ 0.39
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.37 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 459,545 ▼ 668
Gold 22K Per Tola 421,249 ▼ 612
Gold 21K Per Tola 402,101 ▼ 584
Gold 18K Per Tola 344,658 ▼ 501
Silver Per Tola 6,909 ▲ 27
Platinum Per oz (USD) 1,841 ▲ 32.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 367.75 ▲ 21.88
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں