سرگودھا میں چار افراد کی ہلاکت کا معاملہ، ابتدائی رپورٹ جاری

August, 24 2024
سرگودھا:(سنو نیوز) سرگودھا میں چار افراد کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹیموں کو جائے وقوعہ پر بھیجا اور معاملے کی تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق، یہ ہلاکتیں کھانے پینے کی اشیاء کے باعث نہیں ہوئیں بلکہ گاڑی میں موجود مختلف ادویات کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق ہلاکتیں فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے نہیں لگتیں۔ ہلاکتوں کی اصل وجہ کا تعین پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فوری طور پر ملحقہ علاقوں سے جوس اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے سیمپل اکٹھے کر لیے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق، ملحقہ اضلاع اور موٹروے ریسٹ ایریاز سے حاصل کردہ تفصیلات میں کوئی اور فوڈ پوائزننگ کا واقعہ سامنے نہیں آیا۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ برآمد شدہ اشیاء نہ تو ایکسپائر تھیں اور نہ ہی جعلی، بلکہ ان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ فوڈ اتھارٹی، پولیس اور فرانزک ٹیمیں مل کر اس واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہیں اور تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عاصم جاوید نے مزید کہا کہ قومی شاہراہوں، موٹرویز، جی ٹی روڈ، بس اسٹینڈز، اور ریلوے اسٹیشنز پر فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ جاری ہے تاکہ عوام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ضرور پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025

متحدہ عرب امارات کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی کا نیا ہدایت نامہ جاری
April, 8 2025