امیر بالاج قتل کا ملزم بلاول عمان سے گرفتار

امیر بالاج کے قتل کا ملزم بلاول پولیس حراست میں ہے/ فائل فوٹو
February, 1 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے امیر بالاج قتل کیس کا ملزم بلاول عمان سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کیا گیا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف تھانہ چونگ لاہور میں مقدمہ درج تھا، ملزم گزشتہ سال بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔
دریں اثنا لاہور کی سیشن عدالت نے ملزم بلاول کوپانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ عدالتی سماعت پر پولیس نے عمان سے گرفتار کیے گئے ملزم بلاول کو عدالت پیش کیا اور اس کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تاہم عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
بلاول جو اس کیس میں تیسرے شوٹر اور طیفی بٹ کا بھتیجا ہے کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ ملزم قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری تھا۔