
تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر نواب شاہ سے ایک نوجوان نے امریکہ سے کراچی آئی ہوئی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دھوکا دینے سے ملک کا امیج خراب ہو رہا ہے،اپنے ملک کو اس بدنامی سے بچانے کیلئے امریکی خاتون سے شادی کرنے کیلئے تیار ہوں۔
شہری علی رضا نامی نوجوان نے ایک صحافی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں سچا پاکستانی ہوں دھوکا دہی کا رویہ پاکستان کا امیج خراب کر رہا ہے، امریکی خاتون سے دھوکا ہوا، بطور پاکستانی مجھے یہ گوارہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سے کراچی آئی خاتون کو دھوکا دیا گیا ہے یہ تو سب جانتے ہیں جو کہ بہت بُری بات ہے،میڈیا کے ذریعے میں ان کو شادی کی پیشکش کررہا ہوں،اونیجا اینڈریو رابنسن کے جو بھی معاملات ہیں ان کو حل کروں گا،میرے گھر والے بھی میرے ساتھ ہیں وہی فیصلہ کریں گے۔
علی رضا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خاتون کی پاکستان آمد کا سوشل میڈیا کے ذریعے علم ہوا، مجھے ان کی عمر کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہے۔ لیکن فی الحال وہ پریشان ہیں، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں وہ ذہنی مریضہ ہیں،مگر ایسا نہیں ہے، دراصل وہ پریشان ہیں۔
امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو شادی کی پیشکش کرنیوالے نوجوان کا کہنا تھا کہ میرے پاس یہاں اچھی نوکری اور تنخواہ ہے، میرے لیے اس سے زیادہ سعادت کی بات کیا ہوگی کہ میں ایک عیسائی خاتون کو مسلمان کر دوں، شادی کے بعد نواب شاہ میں رہنا ہے یا امریکا، اس کا فیصلہ میرے اہل خانہ ہی کریں گے۔اگر وہ سگریٹ نوشی بھی کرتی ہیں تو اس سے مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے۔