
حکومت پنجاب نے کچی آبادیوں کے مکینوں پر بھی کوڑا ٹیکس لگا دیا۔ دیہات میں پانچ سے دس مرلہ گھر پر 200 روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔ دس مرلہ سے ایک کنال یا بڑے گھر پر 400 روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس لگایا گیا ہے۔
مریم نواز کی حکومت نے پنجاب بھر میں کوڑا ٹیکس عائد کردیا ہے، پنجاب کے تمام شہریوں سے کوڑا ٹیکس لیا جائے گا۔ کوڑا ٹیکس پنجاب بھر میں چھوٹے اور بڑے گھروں کی تناسب پر لگایا دیا گیا ہے۔ حکومت نے کچی آبادیوں کے مکینوں پر بھی کوڑا ٹیکس لگا دیا ہے۔
دیہاتوں میں چھوٹے کاروبار اور دکانوں وغیرہ پر 300 ، درمیانے درجے کے کاروبار پر 700 روپے کوڑا ٹیکس لگایا گیا ہے، بڑے بزنس، فیکٹری، کارخانوں اورپیٹرول پمپس وغیرہ پر 700 روپے کوڑا ٹیکس لگایا گیا ہے۔
شہروں پر کوڑا ٹیکس کی شرح دیہاتوں کی نسبت بڑھائی گئی ہے۔ شہری آبادی میں 5 مرلہ گھر پر 300، 5 سے 10 مرلہ گھر پر 500 روپے ماہانہ کوڑا ٹیکس لیا جائے گا۔
دس مرلہ سے ایک کنال گھر پر2 ہزار جبکہ اس سے بڑے گھر پر 5 ہزار ماہانہ ٹیکس لگایا گیا ہے۔ شہروں میں دکانوں وغیرہ پر 500 روپے، درمیانے درجے کا کاروبار کرنے والوں سے ایک ہزارٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
شہروں میں فیکٹریوں ، کارخانوں اور بڑے کاروبار کرنے والوں سے تین ہزار روپے ماہانہ ٹٰیکس لگایا گیا ہے۔