نیا سال مزید سخت ہوگا: شیخ رشید کی پیشگوئی

January, 8 2025
راولپنڈی:(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیا سال پاکستان کی سیاست میں مزید مشکلات اور چیلنجز لے کر آئے گا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپیل کی کہ ملک کے بڑوں کو غریب عوام کی حالت پر رحم آنا چاہیے اور انہیں معاف کر دینا چاہیے کیونکہ ان کے حالات انتہائی خراب ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ اگرچہ وہ اس وقت ملک میں موجود نہیں تھے، لیکن پھر بھی ان کے خلاف کیسز جاری ہیں اور کئی سالوں سے ان پر مقدمات چل رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ نیا سال عوام کے لیے مزید بھاری ہوگا اور جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ تبدیلی آ جائے گی، انہیں کوئی بڑی تبدیلی نظر نہیں آئے گی۔
سابق وزیر داخلہ نے پیپلز پارٹی کی صورتحال پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی کا کوئی خاص اثر و رسوخ نہیں رہا، ان کی آواز سننے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں قید سیاسی رہنماؤں کے ملاقاتوں کے شیڈول بھی بار بار تبدیل ہو رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذاکرات کا کوئی بھی نتیجہ سامنے نہیں آئے گا۔
شیخ رشید کی یہ باتیں اس وقت سامنے آئیں جب سیاسی افق پر بے چینی اور مختلف جماعتوں کے درمیان سیاسی مذاکرات کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، نرخ نئی بلند ی کو چھو گئے
October, 14 2025

ضلع راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پیر کو کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
October, 12 2025

کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت میں اضافے کا مطالبہ
October, 9 2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ جینز کی جیبوں کے کناروں پر بٹن کیوں ہوتے ہیں؟
October, 9 2025