خیبر: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، سرغنہ سمیت 4 خوارج جہنم واصل
November, 28 2024
خیبر: (سنو نیوز) سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ کامیاب آپریشن کیا جس میں سرغنہ سمیت 4 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 خوارج جہنم واصل ہو گئے، ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں میں سرغنہ باتور بھی شامل ہے جبکہ 3 خارجی زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔