یخ بستہ ہوائیں، بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
File photo
لاہور: (سنو نیوز) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان، بالائی کے پی کے میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخواہ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دُھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد:

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ (صبح) ہفتہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا:

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم پشاور، صوابی، چارسدہ، مردان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ اور خیبر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

پنجاب:

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاولدین، راولپنڈی، مری،گلیات اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش یا بونداباندی ہو سکتی ہے، صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، سا ہیوال، خانیوال، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں سموگ اور دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان:

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح یا رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

سندھ:

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح کے اوقات میں کشمور،سکھر، جیکب آباد، ٹنڈو جام اور گردونواح میں سموگ اور ہلکی دُھند پڑنے کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان:

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

آج کے درجہ حرارت:

آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت میں لہہ منفی 06 ،سکردو منفی 04، گوپس منفی 03، استور اور گلگت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ نمایاں رہے۔